Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے 318اراکین کی رکنیت معطل کردی

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے 318اراکین کی رکنیت معطل کردی
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے 318 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزکی رکنیت معطل کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 318  اراکین  قومی  و صوبائی  اسمبلی اورسینیٹرزکی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی اورسینیٹرزکی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 70 ممبران قومی اسمبلی اور 12 سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے 115 ممبران پنجاب اسمبلی، 60 ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی، 40 ممبران سندھ اسمبلی اور 21 ممبران بلوچستان اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی۔

جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، سینیٹر حاصل بزنجو، سینیٹر مصدق ملک اور پیر صابر شاہ بھی شامل ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ و فاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ان اراکین میں شامل ہیں جن کی رکنیت معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے راجا پرویز اشرف، عامرکیانی، اور  خواجہ شیراز کی رکنیت بھی معطل کردی۔

پنجاب اسمبلی سے حامد یار ہراج، بلال یاسین، بلال فاروق تارڑ اور چوہدری نثار علی خان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پنجاب اسمبلی کے اویس لغاری اور دوست محمد مزاری کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی سے سردار یار محمد رند اور ثنا اللہ بلوچ کی رکنیت بھی معطل کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر