Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے

Now Reading:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے

 شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے۔

 واشنگٹن میں سینٹر فار اسٹرٹیجک اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امید ہے ٹرمپ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے، پاک امریکا تعلقات صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ہے، پاکستان کا عرصے سے مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں۔

افغانستان میں امن مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے پاکستان اپنے حصے کا کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں امن کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آ سکتا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کے دورے سے قبل ایران اور سعودی عرب کے دورے کیے، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، اور ایران پاکستان کا قریبی دوست اور ہم سایہ ہے، ہم مشرق وسطیٰ میں سفارت کاری سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان صرف اور صرف امن کا شراکت دار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اب تک سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے، نو لاکھ سے زائد بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں مظالم ڈھا رہی ہے، ہزاروں نوجوان اس وقت قید میں ہیں۔

عمران خان نے بی جے پی، آر ایس ایس گٹھ جوڑ سے دنیا کو خبردار کیا تھا، پلوامہ واقعے میں بھارت نے دنیا کو گم راہ کیا، سیکولر کہلانے والے بھارت میں بابری مسجد شہید کی گئی جبکہ پاکستان نے بھارت سمیت پوری دنیا کے لیے کرتارپور راہ داری کھولی۔

اس کے علا وہ واشنگٹن میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھایا ہے
Advertisement

شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کومزید بتایا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر غور کی درخواست کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر