Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر میں شہباز شریف پر لگائے گئے الزمات کو بے بنیاد اور پراپیگنڈا مہم قرار دے دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے ڈھائی سال سے الزامات اور دعوے سن رہے ہیں، امداد دینے کے لیے ایک مکمل عمل ہوتاہے، شائع ہونے والی خبر کے پہلے 5 حصوں میں شہباز شریف کی کارکردگی اور ان کے منصوبوں کی تعریف کی گئی، خبر کے مشکوک ذرائع والے حصے میں تمام سازشی نظریات اور الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خبر میں برطانیہ کی کسی سرکاری رپورٹ کا ذکر نہیں، خبر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے جو عمران صاحب کا سازشی ذہنی اختراع ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک ایک پائی ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کی، ایسی خبریں پاکستان کی جگ ہنسائی کے لئے شائع کرائی جارہی ہیں، جھوٹی خبر کے ذریعے برطانوی امدادی ادارے کو بدنام کرنے کا اوچھا ہتھکنڈا اختیار کیا گیا، خبر شائع کرنے والے اخبار کی شہرت، ساکھ اور کردار سب جانتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام میں امداد کو متنازع بنا رہے ہیں، اصل خبرعمران نیازی کے 18 جعلی اکاؤنٹس کی ہے جس سے خوف طاری ہوا ہے، اصل اور سچی خبر برطانیہ سے آنی ہے جو اربوں ڈالر خرد برد اور منی لانڈرنگ سے متعلق ہے، یہ عمران نیازی کا تازہ اوچھا ہتھکنڈہ ہے، وہ عوام کی نظریں کل کی ملک گیر کامیاب ہڑتال سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر