Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک برس میں 31 فیصدنوجوان بےروزگارہوئے،سروےرپورٹ

Now Reading:

ایک برس میں 31 فیصدنوجوان بےروزگارہوئے،سروےرپورٹ
موجودہ اقتصادی

موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث پاکستان میں  31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سےہاتھ دھو بیٹھےہیں۔

تازہ ترین سروے کے مطابق  موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث پاکستان کےتقریباً 31 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔

عالمی صارفین کےاعتماد پرجاری اپنی رپورٹ میں فرم کاکہناہےکہ پاکستانی عوام میں افراطِ زر، بیروزگاری اورغربت کے خدشات سب سے گہرے ہیں۔

جبکہ ملازمت پیشہ افراد بھی  اسی  صورتحال سےشدید پریشانی کےشکارہیں اوران میں سے 83 فیصد ملازمت پیشہ افراد کو خطرہ ہے کہ کہیں انہیں بھی ملازمت سے محروم نہ کر دیا جائے۔

فرم نےملک بھرمیں سروے کے دوران  لوگوں سے سوالات کئے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے معیشت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صرف 21 فیصد افراد نے کہا کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

Advertisement

موجودہ اقتصادی

فرم کی تحقیق اورسروےسے پاکستانی عوام کی بے چینی اورمعاشی عدم تحفظ کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

سروے میں 18 سے 65 سال کے 2900 افراد سے سوالات کئے گئے تھے۔ سروے میں ملازمتوں کے مواقع اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کی جانب نشاندہی بھی کی گئی۔

سروے میں مزید بتایا گیا کہ معاشی بدحالی  کی وجہ سے پاکستانیوں میں 91 فیصدتعداد ان لوگوں کی تھی جو کہ گاڑی یاگھرنہیں خریدنا چاہتے ۔

  واضح رہے کہ موجودہ حکومت نےانتخابی مہم کے دوران نوجوانوں کو 1  کروڑ نوکریاں  دینےکے اعلان کےساتھ ساتھ  روزگار کے مواقع فراہم کرنےکاوعدہ کیا تھاتاہم  اس کے برعکس پاکستانی نوجوانوں میں نوکریوں کی شرح پچھلے سال سے گرگئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کی ایک کثیرتعدادبے روزگاری کی شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


6 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر