سفاک بیوی نےآئی ڈراپ کے زریعے شوہر کوقتل کردیا

جنوبی کیرولائناکی عدالت نےشوہرکی قاتل ملزمہ کو 25 سال قیدکی سزاسنادی ۔
جنوبی کیرولائنامیں خاتون نےاپنےشوہرکوپینے کے پانی میں آئی ڈراپ ( آنکھوں کے قطرے) ڈال کراپنےشوہرکوقتل کرنے کا اعتراف کیا ۔
سماعت کے دوران 53 سالہ ملزمہ نےاعتراف جرم کرتے ہوئےکہا کہ اس نے اپنے 64 سالہ شوہر 19 جولائی 2018 سے 21 جولائی 2018 تک پینے کےپانی میں آئی ڈراپ ملا کرپلایاکرتی تھی جس سےاس اس کی موت واقع ہوگئی ۔
‘I never thought it would kill him.’ SC woman sentenced in Visine eye drop poison case https://t.co/2p101bXjYP
Advertisement— Greg Palesano (@gregpalesano) January 17, 2020
ابتدائی طورپراس کےشوہرکی موت کی وجہ طبعی سمجھی گئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ٹیٹراہائیڈروزولین کی زہریلی سطح ظاہر ہوئی ہے ، جو آنکھوں کے قطرہ میں پائی جاتی ہے۔
عدالت میں استغاثہ نےبتایا کہ 2016 میں بھی اس نے اپنےشوہرکوسرکےپیچھے گولی مارکرہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔
لیکن اس وقت یہ حادثہ سمجھاگیاتھاa۔ ؎
دوران سماعت ملزمہ نےقتل کااعتراف کرتےہوئےکہاکہ اس کاشوہراسےتشددکانشانہ بنایاکرتاتھا۔
گزشتہ سال دسمبر میں شمالی کیرولائنا میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو پانی میں آئی ڈراپ پلا کر قتل کیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News