Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں غیر قانونی اسلحے اور جعلی لائسنس کی خرید و فروخت کا انکشاف

Now Reading:

کراچی میں غیر قانونی اسلحے اور جعلی لائسنس کی خرید و فروخت کا انکشاف

کراچی میں بڑے پیمانے پر جعلی اسلحہ لائسنس اور ان پر اسلحے کی خرید فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایڈنشل آئی جی کراچی نے تحقیقات کے لیے کیمٹی بنادی ہے  جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ایس پی بلدیہ اور ایس پی کیماڑی انویسٹی گیشن کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی جعلی لائسنس بنانے والے اور ان پر اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلرز کا تعین کرے گی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سال 2012 سے 2020 تک جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس کو چیک کیا جارہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں جعلی لائسنس بنائے گئے اور اس پر اسلحہ بھی فروخت کیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ لائسنس ہولڈرز کو بلاکر جعلی لائسنس اور اسلحہ بھی ضبط کیا جارہا ہے، کورنگی، ساؤتھ اور ویسٹ کے اضلاع میں جعلی لاسنسز کے حوالے سے شکایات ملی تھیں۔

Advertisement

لائسنس کے بغیر اسلحہ کا  کاروبار کرنا جائز ہے؟

حکومت کے شریعت سے غیر متصادم اصولوں کی پاس داری شرعاً  ضروری ہے،  لہذا حکومتی اجازت کے بغیر اسلحے کی خرید و فروخت درست نہیں ہے، تاہم اگر کسی نے کبھی بیچ کر پیسہ کمایا تو (صلبِ عقد میں شرعی فساد نہ ہونے کی وجہ سے) وہ رقم استعمال کرنا  حلال ہوگا، لیکن قانون شکنی کی صورت میں  مال اور عزت کا خطرہ رہتا ہے، اور پکڑے جانے کی صورت میں مالی نقصان کے ساتھ  ساتھ  سزا ملنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے، اور اپنے آپ کو ذلت  کے مواقع سے بچانا شرعاً ضروری ہے۔

اسلحہ کی ڈیلیوری کے لیے جو پیسے لیے جاتے ہیں کیا یہ لینا جائز ہے؟

اسلحہ کی ڈیلیوری میں پیسے دینے سے مراد اجرت ہے تو  وہ درست ہے، اور اگر مراد کسی قسم کی رشوت کی ادائیگی یا وصولی  ہے تو وہ جائز نہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر