Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت ختم

Now Reading:

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت ختم
بکنگھم پیلس

بکنگھم پیلس نےشہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن سےباضابطہ طورپرشاہی خطابات واپس لےلئےہیں۔

برطانوی میڈیا کےمطابق بکنگھم  پیلس سےجاری کئےگئےبیان میں کہاگیاہےکہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اب شاہی خطابات استعمال نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد یہ جوڑااب ملکہ برطانیہ کی ناتونمائندگی  کرسکےگااورناہی انہیں شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والےعوامی فنڈزدیےجائیں گے۔

بیان میں مزیدکہاگیاہےکہ ہیری اوران کی اہلیہ کاشاہی درجہ ختم  ہونے کے بعد اب  وہ اپنے لیے ‘ہِزرائل ہائنس’ اور‘ہَررائل ہائنس’ کا خطاب بھی استعمال نہیں کرپائیں گے۔

اس کے علاوہ ملکہ برطانیہ نےاپنے بیان میں دونوں کےلیےنیک خواہشات کا اظہارکرتےہوئےکہاہےکہ ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا اہم حصہ رہیں گے’۔

 بکنگھم پیلیس کےترجمان کا کہنا تھا کہ ‘دونوں میاں بیوی باقاعدہ طور ملکہ کی نمائندگی نہیں کرسکتے ہیں لیکن وہ جو کچھ بھی کریں گے اس میں شاہی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھیں گے’۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کو سرکاری سطح پرمالی معاونت نہیں دی جائےگےلیکن ان کے والد اور خاندان کے وارث شہزادہ چارلس انہیں نجی سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔

شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سےعہدہ برآ ہونےکے بعد شہزادہ ہیری، عسکری سرپرستی اوردولت مشترکہ کے یوتھ ایمبیسڈرکااعزاز بھی واپس کردیں گے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے  شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول کو چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔

اس فیصلےکےحوالے سے ڈیوک اورڈچز آف سسیکس نے شاہی خاندان کے کسی بھی رکن سے مشورہ نہیں کیا تھا تاہم ان کے مطابق یہ فیصلہ کئی مہینوں کی سوچ بچارکےبعدسامنےآیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر