Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک آزادی کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی

Now Reading:

تحریک آزادی کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر وادی میں ہڑتال رہی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تحریک آزادی کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر لوگوں کو سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں انکی قبر پرفاتحہ خوانی سے روکنے کیلئے سخت پابندیاں عائد کررکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ ریاستی دہشت گردی میں 3 اور کشمیری نوجوان شہید

Advertisement

رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چیک پوائنٹس بناکر لوگوں کی تلاشی لی گئی جب کہ حیدر پورہ میں بھی بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات رہے اور کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بھارتی فورسز کے اہلکاردکانداروں کو ہڑتال سے باز رکھنے کیلئے اپنی دکانیں کھولنے پر مجبور کرتے رہے لیکن کئی مقامات پر دکانداروں نے احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی دکانیں بند کر رکھی۔

مقبوضہ علاقے میں سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے دی گئی تھی جب کہ سید علی گیلانی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مختلف حصوں میں دعائیہ نشستیں بھی منعقد کی گئیں تھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے گذشتہ برس یکم ستمبر کو سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ پر بھارتی پولیس کی حراست کے دوران شہادت پائی تھی جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر