Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی

Now Reading:

ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی
ایلس ویلز

امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز ایلس ویلز  4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچی تو ایلس ویلز اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا ، استقبال کرنے والوں میں دفتر خارجہ حکام اور  امریکی سفارت خانے کے حکام بھی شامل تھے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری 22 جنوری تک پاکستان میں چار روز قیام کریں گی اور  4 روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سینئر حکومتی حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔

 ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری  پاکستانی حکام سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری,  افغانستان میں قیام امن و مفاہمتی عمل  جبکہ باہمی اور علاقائی تحفظات کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

ایلس ویلز 4 روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گی

Advertisement

 ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری  حالیہ ایران امریکاکشیدگی اور افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور امریکہ و طالبان مذاکرات کے حوالے سے بھی پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔

 ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایلس ویلز کی جانب سے امریکہ کی پاکستان کو فوجی امداد و فوجی تعلیم و تربیت  کے معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے جبکہ امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری حالیہ ایران امریکہ کشیدگی اور افغانستان میں جااری مفاہمتی عمل و امریکہ-طالبان مذاکرات کے حوالے سے بھی پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال  کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر