Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم  کی عمران خان سے ملاقات

Now Reading:

آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم  کی عمران خان سے ملاقات
آزاد جموں وکشمیر

آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم سردار سکندرحیات خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم سردار سکندرحیات خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت کی جبکہ  اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سردارسکندر حیات خان نے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر موثر اور بھرپور انداز میں پیش کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کوسراہا  جبکہ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی سیاست اور ترقی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، وزیراعظم

Advertisement

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر آصف زرداری کوئٹہ پہنچ گئے
مریم نواز سے اسسٹنٹ کمشنروں کی ملاقات، میرٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
خواجہ آصف کی فرانسیسی سفیر سے ملاقات، مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور
وزیر اعظم کے دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر