آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم کی عمران خان سے ملاقات
آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم سردار سکندرحیات خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعظم سردار سکندرحیات خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت کی جبکہ اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سردارسکندر حیات خان نے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر موثر اور بھرپور انداز میں پیش کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کوسراہا جبکہ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی سیاست اور ترقی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔
ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، وزیراعظم
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News