Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کی شکست پر افغان شائقین سیخ پا، پاکستانی شائقین پر کرسیاں برسا دیں

Now Reading:

افغانستان کی شکست پر افغان شائقین سیخ پا، پاکستانی شائقین پر کرسیاں برسا دیں
افغانستان کی شکست پر افغان شائقین سیخ پا، پاکستانی شائقین پر کرسیاں برسا دیں

افغانستان کی شکست پر افغان شائقین سیخ پا، پاکستانی شائقین پر کرسیاں برسا دیں

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان سے شکست کے بعد افغان شائقین سیخ پا ہوگئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 جاری ہے جس کے سپر فور مرحلے کا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں پاکستان نے ناقابل یقین فتح اپنے نام کی جب کہ پاکستانی آخری نمبر کے بلے باز نسیم شاہ نے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگاکر میچ کا اختتام کیا جو افغان شائقین سے برداشت نہ ہوا۔

میچ کے اختتام پر افغان شائقین نے اپنا غصہ اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین پر نکالنا شروع کردیا جب کہ میچ کے دوران بھی افغان بولرز کافی جذباتی نظر آئے۔

پاکستان کے معروف صحافی مرتضی علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح افغان شائقین کرسیاں برسا رہے ہیں جب کہ ان کا نشانہ پاکستانی شائقین ہیں۔

Advertisement

افغان شائقین کے اس رویے پر پاکستانی صارفین نے بھی غصے کا اظہار کیا ہے جب کہ کئی صارفین نے انہیں ’نمک حرام‘ قرار دیا ہے۔

 

 

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کی شکست کے بعد افغان شائقین، وہ بھول گئے جب پاکستان نے ان نمک حراموں کی تربیت کے لیے اپنی اکیڈمیوں میں انہیں مفت تربیت دی تھی، یہ وہ 40 سال بھی بھول گئے جب پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے بارڈر کھول دیے تھے‘۔

Advertisement

https://twitter.com/yewsufxai/status/1567588237983481856

واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی ہے جس کے بعد پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ پاکستان کا فائنل میں مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر