Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آج عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس روانہ ہونگے

Now Reading:

وزیراعظم آج عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس روانہ ہونگے
عالمی اقتصادی فورم

وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے اور عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات  ہوگی، ملاقات کے حولے سے معاملات طے پا گئے یہ ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہو گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمرن خان کل سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ یو رہے ہیں جہاں وہ21 سے 23 جنوری تک عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019ء کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔

معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدے پرخوشی ہے، وزیراعظم

Advertisement

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماؤں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہو چکی ہیں وہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی میڈیا کوانٹرویوز دیں گے جبکہ سینئر ایڈیٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اس اہم عالمی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر پاکستانی موقف دیں گے جبکہ معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر اپنا وژن دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق س سال ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جس میں بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندے معاشی ، جغرافیائی ، ماحولیاتی امور پر غور کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر