
وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کا چار روزہ سالانہ اجلاس 21 جنوری سے شروع ہو گا، وزیراعظم ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیوس روانہ ہوگئے۔
امریکی صدرسے وزیراعظم کی ملاقات طے
ذرائع کے مطابق فورم میں معاشی، جیوپولیٹیکل اور ماحولیاتی موضوعات پرتبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اورعبدالرزاق داؤد ، ذوالفقارعباس بخاری اور ڈاکٹرمعید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم کے بانی پروفیسر کلاوس شواب نے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس اہم ملا قات کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے بھی کردی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر ہوگی جبکہ اس موقع پر امریکی صدر عراق کے صدر سمیت دیگر کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملا قات کر ینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News