Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوشہرہ: آٹھ سالہ بچی زیادتی کےبعد قتل، ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

Now Reading:

نوشہرہ: آٹھ سالہ بچی زیادتی کےبعد قتل، ملزمان کاجسمانی ریمانڈ
نوشہرہ

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک اور حوا کی بیٹی حوس کی بھینٹ چڑھ گئی،  آٹھ سالہ حزنور کو ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاش کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے  میں ملوث دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے لیاہے۔

میڈیکل رپورٹس میں ملزمان کی بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔ جس کے بعد اس کے قتل کا مقدمہ بچی کے ماموں آصف خان کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔

زیادتی کا شکار بننے والی بچی کے والد آصف خان نے پولیس کوبتایاکہ حزنورگھر سے مدرسےجانےکیلئے نکلیں اورشام تک واپس نہیں آئیں۔

والد آصف خان نے بتایا کہ ’ہم نے مساجد میں اعلانات بھی کیے اور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کروائی ۔ تاہم رات گئے ہم نے گھر کے قریب واقع ایک ٹینکی میں دو افراد کو بچی کو اس میں ڈبوتے ہوئے دیکھا، لیکن ہمیں دیکھتے ہی وہ بھاگ گئے۔

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ ’بچی کی گردن پر تشدد کے نشانات تھے اور بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ اس کی موت ٹینکی میں ڈبونے کی وجہ سے واقع ہوئی۔‘

نوشہرہ پولیس حکام کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفتیشی افسر سجاد خان نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اورانہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

بچی کے قتل پر سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی جانب سے غم وغصے کا اظہارکیاجارہاہے اور ہیش ٹیگ

#JusticeForHooznoor

ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے جس میں صارفین کی جانب سےملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ایک صارف نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ ایسا بار بار کیوں ہوتا ہے؟ صارف نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کوسرعام لٹکایا جائےتاکہ کوئی بھی ایسی حرکت دوبارہ نہ کرپائے۔

https://twitter.com/musamashamsher/status/1219496573790498816?s=20

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک کہ ان حوس کے پجاریوں کو عوام کے سامنے نہ لٹکایا جائے گا۔https://twitter.com/its_aami/status/1219493189326864386?s=20https://twitter.com/Muhammashoib/status/1219492452446474240?s=20

https://twitter.com/AbdulHasceb/status/1219489124434006017?s=20

Advertisement

https://twitter.com/tiger_JUI/status/1219481363180597249?s=20

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر