Advertisement
Advertisement
Advertisement

’میرے پاس تم ہو‘نشرہونےسےروکنےکیلئےدرخواست

Now Reading:

’میرے پاس تم ہو‘نشرہونےسےروکنےکیلئےدرخواست
‘ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط رکوانے کے لئےلاہور کی ایک خاتون کی جانب سے عدالت میں درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہم جمشیدنامی خاتون نےلاہورکی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جوکہ  پیمرا، پنجاب فلم سینسر بورڈ ، نجی چینل، ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘  کے ڈائریکٹرندیم بیگ اورپروڈیوسر ہمایوں سعید کے خلاف درخواست دائرکردی ہے۔

عدالت میں ماہم جمشید نے وکیل ماجد چوہدری کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرامہ میں عورت کی تضحیک کی جا رہی ہے۔

خاتون کی درخواست پر عدالت نے پیمرا، فلم سینسر بورڈ، ٹی وی چینل کی انتطامیہ اور ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم کو طلب کرلیا۔

درخواست میں ’ میرے پاس تم ہو‘کے بارے میں مکمل تفصیل سے بیان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ  17 اگست 2019 کو نجی ٹی وی چینل پر آن ائیر ہوا جس کوخلیل الرحمن قمر نے تحریرکیا ہے جبکہ پروڈیوسر ہمایوں سعید اور ڈائریکشن ندیم بیگ نے دی ہے۔

Advertisement

میرے پاس تم ہو کی کہانی میں تضحیک کرنےکےساتھ معاشرے میں مرد اورعورت کے درمیان امتیازی فرق کو دکھایاگیا ہے۔ کہانی کے رائٹر نے تنگ ذہنی دکھاتے ہوئے عورت کے عزت اوروقار کو مجروح کیا ہے جو کہ بہت ہی بےعزتی کی بات ہے۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ عورت کی تضحیک پر مبنی یہ پہلا ڈرامہ ہے جس کو سینما کی بڑی اسکرین پر 25 جنوری 2020 کودکھایا جائےگا۔

ماہم جمشید کی درخواست میں یہ بات بھی واضح کی گئی کہ ڈرامہ کا موادعام معاشرے میں کئی طرح کے مسائل کوجنم دے سکتا ہے اور اس سے معاشرے کا امن و امان خراب ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ڈرامہ نے پاکستانی خواتین میں مثبت خیالات پیدا نہیں کیے بلکہ ڈرامے کے ذریعے زن بیزاری کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ماہم جمشید نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ہدایات دے کہ ڈرامہ کی آخری قسط کو نشر کرنے سے روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر