
کرکٹ کی دنیا کے عالمی چیمپئن انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے میچ کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ کے دوران عادل رشید نے مجھے کہا کہ اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے اور بے شک اللہ ہمارے ساتھ تھا ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 فائنل میں نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دینے کے بعد انگلش کپتان نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ سپر اوور کے دوران میں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مشکل گھڑی سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا،میری کوشش تھی کہ کھلاڑیوں کو اعصابی تناؤ سے نکال کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ لاؤں جس پر تمام کھلاڑیوں نے اچھا رد عمل دیا۔
مین آف دی میچ بین اسٹوکس کے حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں جس طرح انہوں نے کھیل پیش کیا وہ قابل تعریف ہے۔
واضح رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا،دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہونے پر عالمی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے اور میچ ایک بار پھر برابر ہو گیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باؤنڈریاں لگانے پرمیچ کی فاتح قرار پائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News