
ڈیوس:وزیراعظم عمران خان نےورلڈ اکنامک فورم 2020 کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی صاحبزادی سےغیر رسمی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔
غیر رسمی ملاقات کی تصاویر میں ایوانکا اور وزیر اعظم مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کی صاحبزادی سے پہلی مرتبہ ملاقات ہے۔
ایوانکا ٹرمپ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے دورہ امریکا کے موقع پر ملاقات کرچکی ہیں جس میں انہوں ںے پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔
زلفی بخاری نے ایوانکا کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا اور امریکی صدر کی بیٹی کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی تھی۔
وزیراعظم عمران خان اس وقت سوئزرلینڈ کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، عالمی اقتصادی فورم کے بانی چیئرمین پروفیسر کلاس شواب سمیت مختلف ممالک کے سربراہان، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیراعطم نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کیا اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔
وزیراعظم عمران خان سے اردن کے وزیراعظم عمر رزاق نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News