Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوشہرہ: بچی سے زیادتی کرنےوالےملزم کا انکشاف

Now Reading:

نوشہرہ: بچی سے زیادتی کرنےوالےملزم کا انکشاف

نوشہرہ میں ننھی حوض نورکوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم نے انکشاف کیاہے کہ بچی کےماموں نے اپنے حجرے میں بلا کردو مرتبہ بدفعلی کی جس کی وجہ سےانتقام لینے کا فیصلہ کیا۔

نوشہرہ میں بچی کے قتل کیس کے مرکزی ملزم ابدار کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔ جس کے مطابق ملزم کا کہنا ہےکہ حوض نور کے ماموں شہزاد نے مجھے دو مرتبہ اپنے حجرے میں بلایااور زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا انتقام لینے کے لیےاس نےحوض نور سے تعلق بنایا۔

ملزم ابدار کاکہناتھا کہ حوض نور کی مزاحمت پراس کوپانی کی ٹینکی میں پھینک دیاجس سے نکلنے کی کوشش کے دوران اس نے بچی کاگلا دبا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

تفتیشی افسرکوملزم نے مزید انکشاف کرتے ہوئےبتایاکہ لاش ملنے پربچی کے والدین میرے گھر پہنچ گئے اور حجرے لے جا کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں پولیس مجھے تھانے لےگئی۔

ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار کے مطابق حوض نور کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ  کے لیے خیبر میڈیکل کالج بھیجے گئے اور مزید بہتر نتائج کے لیے نمونے پنجاب فرانزک لیب بھیج دیے گئے ہیں جب کہ ملزم کے خون کے نمونے بھی لاہور بھیجے گئے ہیں۔

Advertisement

لرزہ خیز واقعے پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بچی سے زیادتی کیس سے متعلق کمیٹی قائم کردی ہے۔کمیٹی ایک ماہ میں سخت ترین سزاؤں کے حوالے سے حتمی سفارشات اور قانونی ڈرافٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن حد تک اقدامات کیے جائیں گے ۔۔وزیر اعلیٰ محمود خان نےاسپیکر صوبائی اسمبلی سےرابطہ کرتے ہوئے اسپیشل کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کو فوری طور پر فعال بنانے کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ تین روزقبل 7 سالہ حوض نور کی لاش کھیت کے قریب ٹینک سے ملی، علاقہ مکینوں نے بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر