Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان کی حکمرانی برقرار، بابر اعظم کی مزید تنزلی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان کی حکمرانی برقرار، بابر اعظم کی مزید تنزلی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد  رضوان کی حکمرانی برقرار  ہے جبکہ بابر اعظم کی مزید تنزلی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے  جبکہ جنوبی افریقہ کے  ایڈن مارکرام دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

قومی کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی  سے  تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ  بھارت کے سوریا کمار یادیو چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پانچواں اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا چھٹا نمبر برقرار ہے۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر آ گئے اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے شاداب خان 14 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ  شاہین آفریدی 17 ویں سے 19 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بھارت کے ہاردیک پانڈیا ساتویں سے پانچویں نمبر پر آ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر