
کراچی، سی یو میں بنت حوا کی عصمت دری کا افسوسناک واقعہ رو نما ہوا ،اس سلسلے میں درخشاں پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ہے ۔
پو لیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کا رروائی کر تے ہو ئے لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم علی رضا عرف علی عمران کو گرفتار کرلیاہے۔
متاثرہ لڑکی کی سہیلی کرن ملزم کی سہولت کار بنی جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے ساحل سمندر پر سی ویو سے لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی، پولیس نے لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد اس کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نشہ آور اشیا کھلا کر زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی ڈیفنس کی رہایشی ہے۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اس کی دوست کرن اور علی عرف عمران گھر آئے اور نشہ آور چیز کھانے میں ملا کے کھلائی اور بعد میں تشدد کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ ہوش میں آئی تو جناح اسپتال میں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News