Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکانےحاملہ سیاح خواتین کے داخلے پرپابندی عائد کردی

Now Reading:

امریکانےحاملہ سیاح خواتین کے داخلے پرپابندی عائد کردی
ٹرمپ انتطامیہ

ٹرمپ انتطامیہ نےامریکا آنےوالی سیاحتی  حاملہ خواتین کےلیےنئی ویزاپابندیاں عائد کردیں ہیں۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نئے سیاحتی ویزا قوانین کےتحت حاملہ خواتین کی امریکامیں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

فیڈرل رجسٹرار کے نئے قوانین میں کہا گیا کہ ‘ایسی درخواست گزار خواتین کو سیاحت کا ویزا نہیں ملےجوحاملہ ہیں اوربچوں کی پیدائش امریکا میں چاہتی ہیں’۔

حاملہ خواتین صرف بچوں کی پیدائش کی خواہش مند نہیں ہوتی بلکہ ان کی نیت امریکا میں طبی سہولیات سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سےجاری کردہ ہدایات کے مطابق جن خواتین کی طبی ضروریات ہیں وہ دیگرغیرملکیوں کی طرح امریکامیں داخل ہوتےوقت طبی امداد پرآنے والے تمام اخراجات برداشت کرنے کاثبوت پیش کریں۔

Advertisement

محکمہ خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنے کی نیت سے امریکا کا دورہ کرنا یا امریکا میں برتھ ٹورزم کے تحت خوشی یا تفریح کو جائز نہیں سمجھتا’۔

ویزا سے متعلق نئے قوانین کا اطلاق جمعے (24 جنوری) سے ہوگا۔

واضح رہےکہ امریکامیں بچوں کی پیدائش کی غرض سے آنے والی حاملہ خواتین کو قانونی حق حاصل ہوتا ہے۔

تاہم متعدد ایسے واقعات پیش آئے جن میں متعلقہ حکام نے برتھ ٹورزم ایجنسی کے آپریٹرز کو ٹیکس چوری اور فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا ہے۔

امریکامیں پیدا ہونےوالابچہ ازخودامریکی شہری تصورکیاجاتاہےتاہم اب اس کی حوصلہ شکنی کےلیےسخت قوانین بنائےگئےہیں۔

بچوں کی پیدائش کےلیےآنےوالی بیشترخواتین روس اورچین سےتعلق رکھتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی حکومت ہر طرح کے نقل مکانی اورامیگریشن کی حوصلہ شکنی کررہی ہے لیکن اس میں پیدائش کے بعد امریکی شہریت کا معاملہ اب سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر