Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیرآئی ٹی کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات

Now Reading:

وفاقی وزیرآئی ٹی کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات
فیس بک

وفاقی وزیربرائے آئی ٹی اور فیس بک کے اعلیٰ سطحی وفد سے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رومانیہ میں وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران فیس بک کی مالک میٹا سے پاکستان میں جلد اپنا رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

 

اس دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی بائیس کروڑ کی آبادی میں فیس بک صارفین کی تعداد ساڑھے 4 کروڑ سے زائد ہے اور جس تیزی سے کنکٹیویٹی فراہمی کے منصوبے مکمل کررہے، آئندہ چند سال میں یہ تعداد ڈبل ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ضروری ہے کہ فیس بک صارفین سے فوری رابطوں کیلئے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔

Advertisement

اس موقع پر میٹا کی جانب سے پاکستان میں تیزی سے پھیلتی کنکٹیویٹی اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

فیس بک وفد نے کہا کہ میٹاورس کے استعمال اور انٹرنیٹ مستقبل کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے اور اس سے م پاکستان طویل مدتی معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے۔

وفد کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ ملاقات میں اقوام متحدہ جنیوا آفس میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی، پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال شریک تھے جبکہ چیف ایگزیکٹیو یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود چوہدری نے وفد کو پاکستان میں براڈ بینڈ سروسز پراجیکٹس سے آگاہ کیا اور فیس بک وفد میں ڈاکٹراسماعیل شاہ،ڈاکٹر رابرٹ پیپر،تھامس ناوین،مائیکل سیٹلن،مارک گیرورڈ اور الاریا بینسیوینگا شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر