Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں بجلی سے چلنے والا الیکٹرک رکشہ تیار

Now Reading:

پاکستان میں بجلی سے چلنے والا الیکٹرک رکشہ تیار
الیکٹرک رکشہ

پاکستان میں بجلی سے چلنے والا الیکٹرک رکشہ تیار کر لیا گیا ہے، اس رکشے کو لانچ کرنے کیلئے لاہور میں تقریب منعقد ہوئی ۔

تفصیلا  ت  کے  مطابق  الیکٹرک رکشہ کو لانچ کرنے کی  میں تقریب لاہور میں ہوئی جہاں  وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں امین اسلم کا کہنا تھا کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کا دارومدار اس کے خریدار کے مالی فائدے پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس رکشے سے خریدار کو فائدہ ہوگا تو ہم عام رکشوں کو بھی بجلی سے چلنے والا بنا سکتے ہیں۔

لانچنگ تقریب میں مشیر وزیر اعظم برائے ماحولیات امین اسلم نے کہا کہ جلد ہی الیکٹرک وہیل پالیسی مکمل طور پر نافذ کریں گے اس سلسلے میں حکومت مختلف غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے کرچکی ہے۔

Advertisement

تقریب میں شریک صنعتکار نے کہا کہ حکومت نے سرپرستی کی تو سڑکوں پر صرف الیکٹرک رکشا ہی نظر آئے گا جو ماحول دوست دوست ہونے کے ساتھ توانائی کی بچت میں بھی کردار ادا کرے گا۔

رکشہ بنانے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہماری سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرے تو مزید رکشے بھی بنائے جاسکتے ہیں جبکہ یہ کمپنی مستقبل میں الیکٹرک کار بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کیے گئے، اِس رکشے سے نہ صرف ہمارا ایندھن بچے گا بلکہ یہ ہمارے ماحول کے لیے بھی بہت سازگار ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے، آرمی چیف
بھارتی ''میڈ ان انڈیا'' مہم کو بڑا جھٹکا
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی
آئی جی پنجاب نے 8 ایس پیز کے تقرر کے احکامات جاری کر دیے
مودی نے مسلمانوں کو درانداز کہہ کر نفرت اور تشدد کو ہوا دی، منیر اکرم
ملک صرف ٹیکسز پر چل سکتا ہے، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود کم ہوگی، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر