
صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبے میں مختلف کوالٹی کے بیجوں کی پیداوار کو فروغ دینا اہم ترجیح ہے۔
ملک نعمان احمد لنگڑیال کی زیر صدارت پنجاب سیڈ کارپوریشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن عمارت کی تعمیر کے حوالے سے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنائیں گے اور میٹنگ میں شریک کنسلٹنٹ ٹیم کی جانب سے مجوزہ تعمیری ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر غضنفر سمیت محکمے کے دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News