
وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے، اس دوران وزیراعظم کی جانب سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرعظم آج پیر پگارا سے بھی ملاقات کرینگے،ملاقات کے دواران جن معاملات پر بات ہوگی، بول نیوز نے سب پتہ کرلیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پیر پگارا نے وزیر اعظم سے ملاقات کا ایجنڈا تیارکرلیا، وہ آج وزیر اعظم عمران خان کو فہرست دینگے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی اداروں میں ملازمتوں کا معاملہ پیر پگارا وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گےاور وفاقی حکومت سے فنڈز سمیت منصوبے دینے کا معاملہ بھی اٹھائینگے۔
ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں بدعنوانی کا معاملہ اور صوبائی حکومت کے احتساب سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان شام 7 بجے کنگری ہائوس پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News