Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں، دفتر خارجہ

Now Reading:

چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں، دفتر خارجہ
بھارتی پروپیگنڈا

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں، یوہان شہر میں موجود پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق نے کہا کہ چینی حکام سے رابطے میں ہیں آج بھی چینی سفیر کے ساتھ دفترخارجہ میں فارن سیکریٹری کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں موجود کوئی پاکستانی کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔

ترجمان نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان سے وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کی درخواست کی ہے۔

ترجمان نے یوہان میں موجود پاکستانی طلبہ اور طالبات سے کہا ہے کہ وہ سفارت خانے سے رابطے میں رہیں اوروہ ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کروائیں،چین میں پاکستانی طلبہ کے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،طلبہ سفارت خانے کے ویب سائٹ پر موجود نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث یوہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، یوہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی جامعات میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر