Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم کھانے کے باوجود لوگ موٹاپے کا شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

کم کھانے کے باوجود لوگ موٹاپے کا شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

بیشتر افراد وزن کم کرنے کے لئے کم کھانا شروع کردیتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ مزید موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

موٹاپے کی وجہ سے آہستہ آہستہ مختلف امراض ہمارے اندر پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے دل، دماغ، گردے سب اس بڑھتے وزن کی وجہ سے بیمار ہوتے چلے جاتے ہیں۔

وقفے وقفے سے بھوکے رہنے، وزن میں کمی کی گولیاں لینے یا دیگر دوائیں اور کیٹو ڈائیٹ سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن یہ تمام طریقے عارضی ہیں یا دوسرے الفاظ میں غلط کہے جا سکتے ہیں۔

ہم سب کو متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں کھانے کے تمام گروپوں کا صحیح تناسب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ آسان ورزش جانیں 

Advertisement

ایک تحقیق کے مطابق کھانے کا وقت جسمانی وزن میں اضافے کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے، رات گئے کھانا کھانے کی عادت موٹاپے کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار 16 افراد کو شامل کیا گیا اور ہر ایک کے لیے کھانے کے اوقات طے کیے گئے اور ایک ہی قسم کا کھانا کھانے کا کہا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ تاخیر سے کھانے کی عادت سے بھوک اور کھانے کی خواہش میں کردار ادا کرنے والے ہارمونز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور لوگوں میں زیادہ کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ کونسا پھل ہے جو وزن گھٹانے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تاخیر سے کھانا کھانے والے افراد کا جسم کیلوریز کو سست روی سے جلاتا ہے اور جسم میں چربی زیادہ جمع ہونے لگتی ہے یعنی اگر وہ کم کھانا بھی کھائیں تو بھی چربی بڑھنے سے موٹاپا طاری ہوجاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سابقہ تحقیقی رپورٹس سے مطابقت رکھتے ہیں جن میں بتایا گیا تھا کہ رات گئے کھانا کھانے سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر