پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد پاکستان کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں ۔
کیوی ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی تیسری ٹیم ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں کس نے حاصل کیں؟
پاکستان اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور اسے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے کم از کم دو میچز جیتنے اور باقی ڈرا کرنے ہوں گے۔
نیوزی لینڈ ٹیم دسمبر کے آخر میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی جبکہ دوسرا میچ 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
The path Pakistan must take to reach the #WTC23 final has now become clearer.
Details 👇https://t.co/xS9SxZqhwJ
— ICC (@ICC) October 10, 2022
اس سے قبل دسمبر کے آغاز میں انگلینڈ کی تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، فائنل کی میزبانی پھر انگلینڈ کو مل گئی
اگرچہ پاکستان کی فائنل میں رسائی اگر مگر کی صورتحال کا شکار ہے تاہم کم از کم دو میچز میں فتح پاکستان ٹیم کو فائنل میں رسائی دلوا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل جون میں انگلینڈ کے میدان اوول میں کھیلا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
