Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ڈی اے کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرانے کا حکم

Now Reading:

سی ڈی اے کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرانے کا حکم

سی ڈی اے بورڈ کے نئے ممبران تعینات کردئیے گئے، نوٹیفیکشن جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کواسلام آباد میں قائم غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکی لسٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اداروں کے نام پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کل تک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرائے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیسز کی سماعت کی، ایڈیشل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وفاق کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام اداروں کے نام پر رکھنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ قانونی طور حکومتی ڈیپارٹمنٹس وزارتوں کا نام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز سے متعلقہ قوانین میں نام استعمال سے کہیں نہیں روکا گیا۔ یہ بات تو ٹھیک ہے گورنمٹ سرونٹس کو ان سوسائٹیز کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ یہ بھی درست ہے کوئی ادارہ اپنے کام کا خود جج نہیں ہو سکتا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پوچھا کہ سی ڈی اے کی لسٹ کدھر ہے کہ کتنی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں؟

سی ڈی اے حکام نے جواب دیا کہ ابھی لسٹ میرے پاس نہیں ہے جس پرعدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ کل تک جمع کرائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر