Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی ضرورت ہے، سچن ٹنڈولکر

Now Reading:

بھارتی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی ضرورت ہے، سچن ٹنڈولکر
بھارتی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی ضرورت ہے، سچن ٹنڈولکر

بھارتی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی ضرورت ہے، سچن ٹنڈولکر

بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی ضرروت ہے۔

بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’بائیں ہاتھ کے بلے باز قدر میں اضافہ کرتے ہیں‘۔

سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی وجہ سے بولرز اور فیلڈروں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے جو مسلسل اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے قابل ہوتا ہے جب کہ اس کی وجہ سے بولر لطف اندوز نہیں ہوتے۔

بھارتی ٹیم میں رشبھ پنت ٹاپ آرڈر پر واحد بلے باز ہیں جب کہ اکشر پٹیل بھی موجود ہیں لیکن وہ نچلی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ رویندرا جدیجہ گھٹنے کی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

رواں سال جون سے لے کر اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 15 اننگز میں رشبھ پنت نے 23 کی اوسط سے رنز کیے ہیں جب کہ انہوں نے سب سے زیادہ 44 رنز اسکور کیے ہیں۔

Advertisement

رشبھ پنت کی حالیہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں ان کی موجودگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں جب کہ انہیں ایشیاکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے میچز میں بھی پلیئنگ الیون سے باہر کردیا گیا تھا۔

سچن ٹنڈولکر کہتے ہیں کہ ’میں ٹاپ تھری کے حوالے سے بات نہیں کرتا، آپ ہمیشہ ایک یونٹ کے طور پر کھیلتے ہیں لیکن آپ ٹاپ ٹو یا ٹاپ تھری میں نہیں جاسکتے‘۔

ایک یونٹ کے طور پر آپ کے پاس جو ہے وہ اہم ہے لیکن آپ کو اپوزیشن کی طاقت کو دیکھتے ہوئے یہ دیکھنا ہوگا کس کو کس پوزیشن پر بھیجنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر نے ’بس نمبر 315‘ سے جڑی یادوں کو کیا تازہ

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’وہ ارشدیپ سنگھ سے بہت متاثر ہیں، جنہوں نے آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولائی میں اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشدیپ سنگھ ایک متوازن آدمی ہیں اور جو کچھ بھی میں نے ان کے بارے میں دیکھا ہے تو وہ ایک پرعزم ساتھی لگتے ہیں۔

ارشدیپ سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ ’مجھے جو بات ارشدیپ سنگھ کی پسند ہے، وہ یہ ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی منصوبہ ہو تو وہ اس پر عمل کرتے ہیں جو اس فارمیٹ میں اہمیت رکھتا ہے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر