Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

Now Reading:

کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

اگر روزانہ کشمش کھانے کے فوائد لوگ جان جائیں تو اسے مہنگے داموں خرید کر بھی کھانا پسند کریں گے۔

کشمش میں مینگنیز، وٹامن بی 6،کاپر، پوٹاشیئم اور آئرن کے علاوہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر پایا جاتا ہے۔

کشمش میں ایک خاص عنصر بورون بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دیتا ہے۔

روزانہ پانی میں بھیگی ہوئی کشمش کھانے کے فوائد

دانتوں کے لئے فائدے مند

Advertisement

کشمش کے استعمال سے دانت مضبوط ہوتے ہیں ساتھ ہی یہ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے کشمش کھانے سے دانتوں کی سفیدی برقرار رہتی ہے اور دانت چمکدار ہوتے ہیں۔

اینٹی ایجنگ خصوصیات

ماہرین کے مطابق کشمش کے استعمال سے انسان کی جلد ترو تازہ رہتی ہے، بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات یعنی جھائیوں جھریوں کا مسئلہ نہیں ہوتا، اس کے استعمال سے جلد میں لچک برقرار رہتی کشمش کھانے سے انسان کے جسم میں خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔

وٹامن سی کا خزانہ

کشمش میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے کشمش میں موجود وٹامن سی جلد کو چمکدار اور لچکدار بناتا ہے۔

بالوں کیلئے مفید

Advertisement

کشمش کو روزانہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا رک جاتا ہے اور یہ بالوں کو گھنا اور سیاہ بناتی ہے۔

ماہرین بھی خوبصورت اور چمکدار بالوں کے لئے کشمش کا باقاعدہ استعمال کرنے کے مشورہ دیتے ہیں۔

یہ بھی جانئیے۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش کودھو کر رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھانا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، ایک تو اس سے مٹی اور گندگی دور ہوجاتی ہے دوسرا دن کا آغاز کشمش کھا کر اور اس کا پانی پی کر کرنے سے جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جو اس میوے کی اوپری سطح سے پانی میں جذب ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر