Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ کو سیاسی نہیں اس کو آزادی سمجھنا ہے، عمران خان

Now Reading:

لانگ مارچ کو سیاسی نہیں اس کو آزادی سمجھنا ہے، عمران خان
عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کل سے مارچ کا اعلان کررہا ہوں، اس لانگ مارچ کو سیاسی نہیں سمجھنا اس کو آزادی سمجھنا ہے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سےحقیقی آزادی جہاد شروع ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد تھے لیکن انگریزوں کی جنگ میں شرکت کی اور جن کی جنگ میں شرکت کی انھوں نے ہم پر 400 سے زائد حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت اسرائیل سے تیل لے رہا ہے لیکن ہم نے نہیں لیا کیونکہ ایسا کرنے سے امریکہ ناراض ہوجائے گا جس کی وجہ سے آج مہنگائی پچاس سال کے ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے ۔

عمران خان نے بتایا کہ ہمُ نے روس سے سستا تیل لینا طے کر لیا تھا اور پھر غلام آ گئے اور امریکہ سے ڈر کر معاہدہ ختم کر دیا گیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ انسانی معاشرہ میں قانون عوام کو تحفظ دیتی ہے اور انصاف کا مطلب ہے کہ قانون کے آگےکمزور اور طاقتور برابر ہوں، یہ مجھے میرے بنیادی حق دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ملک میں چوروں کو جب پکڑنے لگو تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں اور ڈیل کرکے واپس آجاتے ہیں اور آج یہ اپنے گیارہ سو ارب کی چوری معاف کروارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا ہے، رول آف لاء جب تک نہیں آتا ترقی نہیں آتی اور این آر او دینے کا مطلب ہے کہ ہم نے رول آف لاء ختم کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت گرائی گئی میڈیا کو کنٹرول کیا گیا مگر سوشل میڈیا نے اسے دیکھایا اور میڈیا پر بھی دباؤ پڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ایسا ہو رہا ہے مگر اسے اب یہ مافیا روک نہیں سکتا لیکن آپ مین میڈیا پر جتنا مرضی کنٹرول کریں مگر لوگوں کے پاس موبائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اب جب بھی کسی پر تنقید ہوتی ہے تو کہتے ہیں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا یہ کر رہا ہے لیکن یہ میرے کنٹرول میں نہیں نہ یہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کرتا ہے، لوگ خود یہ سب کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ باہر بیٹھا شریف خان پیسے دے کر ٹرینڈ چلواتا مگر وہ زیادہ دیر نہیں چلتا ہے کیونکہ غلام آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب ہے آزادی، موبائل فون لوگوں کو آزادی اور آزادی رائے کی طرف لے کر جا رہا ہے جبکہ ہمارے خلاف بہت فیک نیوز بھی چلتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر جھوٹ بھی بہت جلدی پکڑا جاتا ہے اور سب سے پہلے جھوٹوں کو چمپئین مریم نواز سوشل میڈیا پر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑی جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر