کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں حادثے کا شکار ہونے والی کوئلے کی کان سے ریسکیو کے دوران چار مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمران زرکون کے مطابق ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 40 گھنٹوں کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکالا گیا جسے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئلہ کی کان میں کان کن تقریباً ساڑھے چار ہزار فٹ گہرائی میں کام میں مصروف تھے کہ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک گئی، جس کے باعث کان میں موجود 11 کان کن پھنس گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کیا ،کوئلے میں آگ لگنے اور زہریلی گیس کے باعث امداد ی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریسکیو ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں بمہ فرسٹ ایڈ موقع پرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
