
شیخ رشید نے کہا ہے کہ لندن سے ہم پہلے کس کو واپس لائے ہیں جو نواز شریف کو لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ہوگی، نوازشریف کو وطن واپس آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔
مہنگائی کم کرنا اور اقتصادی ترقی اگلا ٹارگٹ ہے،وزیراعظم
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو آتا اور مریم کو کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، حکمرانی کے دن بہت جلدی سے نکلتے ہیں، اپوزیشن کے دن لمبے ہوتے ہیں، حکومتی اتحادی کہیں نہیں جارہے۔
وفاقی وزیر نے سوالات کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ حکومتی اتحادی کہیں نہیں جارہے، کراچی کے مسائل ہیں اور ایم کیوایم پاکستان مسائل کا حل چاہتی ہے،چوہدری شجاعت ذمہ دار ہیں، اتحادیوں کے پاس دوسرا آپشن نہیں ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ختم ہے،فضل الرحمان کبڈی کھیلے گا۔
شیخ رشید نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کا خزانہ عمران خان ہے اورملک کے جیسے حالات ہیں عمران خان کو نہیں ہلایا جاسکتا، معاشی لحاظ سے کچھ مسائل آئیں گے لیکن معیشت بہتر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News