Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکلرریلوے،شیخ رشید کامتاثرافراد کوگھربناکردینے کافیصلہ

Now Reading:

سرکلرریلوے،شیخ رشید کامتاثرافراد کوگھربناکردینے کافیصلہ

وفاقی وزیربرائےریلوے شیخ رشید اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید نے اپنے 5 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ متاثر لوگوں کوریلوےکی کسی زمین پرگھر بنا کردیں گے،  کے یو ٹی سی فارملٹیز پوری کرکے سندھ حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ سی پیک کے یو ٹی سی سندھ حکومت، سوویریگن گارنٹی، آر او ڈبلیو کو کے یو ٹی سی کے حوالے کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں 29 دسمبر 2016ء کو چین گیا تھا، چین چاروں صوبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں سرکلر ریلویز دے گی، مئی 2017ء میں چین میں بتایا گیا کہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کیا اور پھر نومبر 2017ء میں ایکنک سے منظور کیا۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے کہا کہ پھر الیکشن کا ماحول بن گیا، 218 میں الیکشن ہوا، نئی حکومت آگئی تو سی پیک کی رفتار کم ہو گئی، کے یو ٹی سی اب سندھ کو ٹرانسفر کیا جائے، اس کے شیئرز 60 فیصد وفاقی حکومت اور 40 فیصد سندھ حکومت کے پاس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کا وفد مئی میں آ رہا ہے، اپریل میں جے سی سی بیجنگ میں ہوگی، اینکروچمینٹ 40 کلومیٹرز تھی جس میں 38 کلیئر ہوگئی ہے جبکہ متاثر لوگوں کو ریہیبیلیٹ کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کے یو ٹی سی فارملٹیز پوری کرکے سندھ حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایس ای سی پی سے درخواست دے کراس کی ایڈمنسٹریشن سندھ کو دینی ہے۔

ملاقات میں چیف سیکریٹری، مشیر قانون، چیئرمین پی اینڈ ڈی، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، حبیب الرحمان گیلانی، سیکریٹری، چیئرمین ریلویز دوست علی لغاری، سی ای او سینئر جی ایم ریلویز، ناصر میمن، ڈی ایس ریلویز، سید مظہر علی، ڈی جی پلاننگ، منسٹری آف ریلویز، فرخ تیمور، ایڈیشنل جنرل مینجر، منسٹری آف ریلویز اور دیگر شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر