ذرائع کے مطابق عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا گیا۔
ان کو سیدھا کرنے کیلئے اللہ نے مجھے ایک اور زندگی دی، عمران خان
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو سیدھا کرنے کیلئے اللہ نے مجھے ایک اور زندگی دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والے نہیں ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ جھکوں گا نہیں اور اب پھر کہہ رہا ہوں کہ مزید ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔
عمران خان نے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قافلہ رواں دواں رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر کل کے دن کا لانگ مارچ آج صبح گیارہ بجے تک ملتوی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ