Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ جرمنی کی سیر کرنا چاہیں گے؟

Now Reading:

کیا آپ جرمنی کی سیر کرنا چاہیں گے؟
جرمنی کی سیر

جرمنی آج کل ہر دوسرے تیسرے پاکستانی نوجوان کے مستقبل کی امید وں کا مرکز ہے ، اور وہ وہاں جانے کے لیے اکثر کاوشیں کرتے نظر آرہے ہوتے ہیں۔

ایسے طالب علموں کے لیے معروف صحافی قسیم سعید نے اپنے جرمنی کے سفر کو قلم زد کیا ہے اور یہ سفر نامہ یقیناً جرمنی جانے کے خواہش مند افرا د کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔

گوئٹے کے دیس میں نامی یہ سفر نامہ ، معروف صحافی ، مقرر اور بلاگر قسیم سعید کے زور ِ قلم کا نتیجہ ہے، قسیم اپنے زمانہ طالب علمی میں جرمنی کے تعلیمی دورے پر گئے تھے اور ان کا یہ سفر نامہ اسی سفر کی یاداشتوں پر مشتمل ہے۔

اس سفرنامے کا آغاز اس مشقت بھری داستاں سے ہوتا ہے جو کہ کسی بھی طالب علم کو ایسے کسی دورے کے لیے اپلائی کرتے ہوئے اٹھانا پڑتی ہے۔ ان تمام مشکلات سے اپنے ساتھ قاری کو گزار کر بالاخر قسیم اسے جرمنی پہنچا دیتے ہیں جہاں سے اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔

کتاب کا عکس

Advertisement

جرمنی کے اس دورے میں جہاں مصنف ہمیں وہاں کے بود وباش اور طرز زندگی سے آگاہی فراہم کرتے ہیں ، وہی وہ ہمیں اس ملک کی تاریخ سے بھی آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

 کتاب پڑھتے ہوئے اک دلگداز لمحہ وہ بھی آتا ہے جب  قسیم اس مقام پر پہنچتے ہیں جو کہ علامہ اقبال سے منسوب ہے ، جی ہاں ! وہی علامہ اقبال جو کہ ہمارے شاعرِ مشرق ہیں۔

جرمنی میں علامہ اقبال کی یادگار کہاں موجود ہے؟

اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک طالب علم کا سفر نامہ ہے، اور اسے بالکل ایسے ہی انداز میں تحریر کیا گیا ہے جیسا کہ کوئی طالب علم اپنے دوستوں کو اپنے سفر کے قصے سنا رہا ہو، سو کسی بھی منزل پر قاری بوریت کا شکار نہیں ہوتا۔

سفرنامے میں سب سے دلچسپ حصہ وہ ہے جب مصنف جرمن عوام میں مشہور اوہام کا تذکرہ کرتے ہیں ، جیسا کہ اگر سورج دیکھنا ہے تواپنی پلیٹ صا ف کرو، یا وی شیر جس پر مانگی ہر شے مل جاتی ہے۔

اسی کتاب میں مصنف وہ طریقہ بھی بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے ان کا یہ دورہ ممکن ہوسکا تھا، سو اگر آپ جرمنی رعلیم کے لیے جانا چاہتے یا صرف تعلیمی دورہ کرناچاہتے تو یہ کتاب آپ کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر