Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کاچرس سے دوابنانےپرغور

Now Reading:

حکومت کاچرس سے دوابنانےپرغور
ڈرگ

وزیرمملکت برائےانسداد منشیات شہریارآفریدی کاکہناہےکہ حکومت چرس سےدوا ئیاں بنانےکےمنصوبے پرکام کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر مملکت برائےانسداد منشیات شہریارآفریدی نے کوہاٹ میں خاطب کرتےہوئےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخواکےعلاقےوادی تیراہ میں چرس سےدوا بنانےکی فیکٹری کھولی جائے۔

شہریارآفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپرتیزی سےوائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں سےپشتو زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہہ رہےہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہےکہ وادی تیراہ میں چرس سےدوابنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ ہرسال بڑی مقدارمیں چرس اورافیون جلا دی جاتی ہے، دنیا کےدیگر ملک منشیات سےدوائیں بناتےہیں، فیکٹری کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیاہے،اللہ کے فضل سےمنشیات سےدوا بنانےکی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے۔

دوسری جانب وزیرمملکت شہریارآفریدی نےوائرل ویڈیو پرردعمل میں کہاہےکہ یہ ویڈیوسوشل میڈیاپرجھوٹےالزامات کےساتھ وائرل ہے، میں کوہاٹ میں اپنے قبائلی عوام کو بتارہا تھا کہ حکومت تیراہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں نامیاتی دوائیں بنانےکےکارخانےلگائے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بھنگ سے بننے والے تیل (ہیمپ آئل) کی فیکٹریاں لگائیں گے جس سے نوجوانوں کوروزگارملےگااورملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سیاسی مخالفین کے میڈیا سیل کے پاس اب جھوٹ بیچنے کے سوا کچھ نہیں بچا۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت شہریار آفریدی  اس قسم  کے جملوں  اور  باتوں کی وجہ سے پہلے  بھی تنقید کا سامنا کرچکےہیں  اس سے قبل وفاقی وزیر کومسلم لیگ (ن) پنجاب کےصدررانا ثناء اللہ کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی کےمعاملے پرمخصوص  جملے ’جان اللہ کو دینی ہے‘ پربھی تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر