Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپین یونین کمشنر برائے داخلہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

Now Reading:

یورپین یونین کمشنر برائے داخلہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

یورپین یونین کمشنر برائے داخلہ یلوا جانسن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپین یونین کمشنر یلوا جانسن وفد کے ہمراہ کل وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے۔

یورپین یونین کمشنر کل وزراء برائے داخلہ، تعلیم، سمندر پار پاکستانی، وزیر اعظم، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپین کمشنر افغان تارکین وطن کی پاکستان سے بیرون ممالک منتقلی پر مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گی، افغان تارکین وطن کے مشاورتی اجلاس میں برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور دیگر سفراء شرکت کریں گے۔

یورپین یونین کمشنر پاکستانی حکام سے امیگریشن امور، غیرقانونی تارکین وطن کا معاملہ اٹھائیں گی۔

Advertisement

یورپی یونین کمشنر برائے داخلہ یلوا جانسن کا ٹویٹ

یورپین یونین کمشنر یلوا جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکی ہوں، اب حکومتی نمائندگان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کروں گی۔

یلوا جانسن نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انتہائی مثبت ہوں، مائیگریشن، موبلٹی مذاکرات اور سیکیورٹی تعاون ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ سعودیہ کا دوسرا روز؛ وزیر اعظم آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے
پشاور: تحصیل کونسل کی چیئرمین کی خالی نشستوں پر پولنگ جاری
سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
ان لیگ چاہتی ہے کہ نواز شریف پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالیں، سعد رفیق
عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہلاک اور ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر