
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پنجگور ایئرپورٹ پر جہازوں کی لینڈنگ سے متعلق سردیوں کے موسم کے دوران شیڈول تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور ایئرپورٹ پر بغیر شیڈول فلائٹس سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق پنجگور ایئرپورٹ پر غیر شیڈول فلائٹس کی لینڈنگ کے لئے 24 گھنٹے قبل اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سی اے اے نے بتایا کہ جہازوں کی بغیر شیڈول لینڈنگ سے متعلق پنجگور ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سی اے اے نے پنجگور ایئرپورٹ پر سردیوں کے موسم کے دوران پلان میں تبدیلی کی ہے۔
سی اے اے نے نئے پلان کے تحت پنجگور ایئرپورٹ پر بغیر شیڈول فلائٹس کی لینڈنگ سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے ساتھ ہی موسم سرما کا اغاز ہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
فیصل آباد اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم بارش کا یہ سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سرگودھا کی تحصیل بھلوال ، بھیرہ،ساہیوال،سلانوالی، کوٹ مومن اور تحصیل شاہپور میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پشاور شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں اسکردو اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا،برفباری کے باعث سکردو کے مضافاتی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوا ہے۔
سوات میں بھی بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس سے سردی کی شدت کافی بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے بلند پہاڑوں پر برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News