Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے ایشو پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا، پرویز الہٰی

Now Reading:

ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے ایشو پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا، پرویز الہٰی
پرویز الہٰی

پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے ایشو پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور میں بہتری لانے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے معاملات میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو رول بیک کرنے کی بجائے فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جنوبی پنجاب سے متعلق اہداف کو پورا کرنے پر بھر پور توجہ دی جائے گی جبکہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کہیں اور خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے سابق دور حکومت میں جنوبی پنجاب میں مثالی ترقی ہوئی لیکن ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے ایشو پر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان وہاڑی روڈ کی مرحلہ وارتعمیر وبحالی کا پراجیکٹ شروع کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ سرکٹ ہاؤس بنائیں گے جبکہ ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ جم خانہ کلب بھی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، محسن لغاری، اختر ملک، شہاب الدین، سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر