
توشہ خانہ سے متعلق الزامات کے معاملےمیں سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرسابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے لکھا کہ بس بہت ہوگیا، جیو، شاہزیب خانزادہ اورعالمی فراڈیوں کے خلاف عدالت جاؤں گا۔
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے وکلا سے بات کی ہے، پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور یو اے ای میں بھی قانونی کارروائی کروں گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل جیو اور خانزاد نے ہنڈلرز کے تعاون سے مجھ پربہتان لگایا، بین الاقومی مطلوب مجرم کی طرف سے میرے خلاف بے بنیاد کہانی گھڑی گئی۔
AdvertisementEnough is enough. Yesterday Geo & Khanzada supported by Handlers slandered me through a baseless story cooked up by a known fraudster & internationally wanted criminal. I have spoken to my lawyers & I plan to sue Geo, Khanzada & the fraudster not only in Pak but also in UK & UAE.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 16, 2022
عمران خان کی جانب سے بول نیوز کے سی ای او شعیب شیخ کے نام خصوصی پیغام
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بول نیوز کے سی ای او شعیب شیخ کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انھوں نےلانگ مارچ کے دوران بول نیوز کی کوریج کو سراہا اور چینل کے سی ای او شعیب شیخ کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ وہ ہمیشہ ڈٹا رہا ہے اور ہمیشہ ڈٹا رہے، پاکستان کے عوام بول دیکھتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں رول آف لا نہیں ہوتا وہ کبھی ترقی نہیں کرتا، توشہ خانہ کیس میں جھوٹ پر مبنی اسٹوری چلائی گئی ہے جس کے لیے جیو اور اینکر شاہ زیب کے خلاف لندن، دبئی اور پاکستان میں کیس کرونگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News