جب کھانے کی بات آتی ہے تو ہم سب کے پاس اپنے پسندیدہ کھانوں کی ایک فہرست ہوتی ہے۔
ہم اپنے پسند کے کھانے کسی بھی وقت کسی بھی دن کھا سکتے ہیں لیکن کیا آپ ایک ہی کھانا مستقل کھانے اک سوچ بھی سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق13 سالہ لڑکی 10 سال تک صرف اور صرف ’پاستا‘ کھا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
اس لڑکی نے 10 سال تک صرف لنچ میں کروسینٹ اور رات کے کھانے میں سادہ پاستا کھا کر خود کو زندہ رکھا۔
UnsplashHighlightsبرطانیہ کی ایک نوجوان لڑکی ہے جو 10 سال تک ایک کھانے کے حولاے سے تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لڑکی نے ایسا اپنا وزن کم کرنے کے لیے نہیں کیا بلکہ جب لوگوں کو وجہ پتا چلی تو سب مزید حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
جی ہاں، اس بچی کی ماں نے بتایا کہ میری بیٹی کو کھانے کا فوبیا تھا یعنی وہ کچھبھی دوسرا کھانے سے ڈرتی تھی۔
اس کی والدہ نے بتایا کہ اس وجہ سے ہمیں بہت مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ اگر کبھی ہم گھر پر کھانے کو منگوائے یا باہر جا کر کھائے تو کچھ بھی نہیں کھاتی تھی۔
ساتھ ہی اس کی والدہ نے بتایا کہ مگر یہ فوبیا ہمیشہ سے نہیں تھا کیونکہ جب وہ چھوٹی تھی تو کبھی کبھار سادہ سیریل جیسے کارن فلیکس، اور نمکین کرسپس کھاتی تھی ہر روز دوپہر کے کھانے میں ایک کرائسنٹ بھی کھاتی تھی۔
انجیلا نے انکشاف کیا کہ اسے احساس ہوا کہ فرانکو کی حالت ٹھیک کر نے کے لیے ہپنوتھراپسٹ ڈیوڈ کلمری سے رابطہ کیا جسے کھانے کی مختلف خرابیوں میں مبتلا بچوں کی مدد کرنے کا تجربہ تھا۔
تاہم صرف چھ ہفتوں میں بچی نے کروسینٹس اور پاستا کے علاوہ نئی قسم کے کھانے آزمانا شروع کر دیے۔
واضح رہے کہ اب اس بچی کی ماں کے بیان کے مطابق اس کی کچھ پسندیدہ چیزوں میں میٹھا اور کھٹا چکن، بھنے ہوئے آلو اور یہاں تک کہ انناس شامل ہوئے ہیں مزید یہ کہ دن گزارنے کے ساتھ ساتھ مختلف کھانے کی عادت بھی بچی میں شامل ہو رہی ہے۔

















