Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی،گلستان جوہرمیں فائرنگ،پولیس اہلکارجاں بحق

Now Reading:

کراچی،گلستان جوہرمیں فائرنگ،پولیس اہلکارجاں بحق
فائرنگ

کرا چی کےعلاقے گلستان جوہرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں واقع پہلوان گوٹھ میں مسلح افرادنےسعود آباد تھانےمیں تعینات پولیس اہلکار  رحمان علی پرگھرکےباہر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھرکے باہرنصب سی سی ٹی وی کیمرےاورگیٹ پربھی گولیاں‌ ماریں، علاقہ مکینوں نےایک حملہ آور کو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کیں اور قاتلوں کی گرفتاری کےلیےہرممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں گلشن حدید فیزون میں بھی فائرنگ کاواقعہ پیش آیا جس کے نتیجےمیں ایک شخص زخمی ہوا۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ جنوری میں دوپولیس اہلکارجاں بحق ہوگئےتھے،جن میں سے ایک اہلکار نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوا جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گشت پر مامور اہلکار پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر