Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان پرحملہ آخری غلطی ہوگی

Now Reading:

مودی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان پرحملہ آخری غلطی ہوگی
آزاد

یکجہتی کشمیر ریلی سے وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہامودی سن لو! اب غلطی نہ کرنا، پاکستان کے عوام اپنے ملک کو دفاع کرنا جانتے ہیں، مودی نے 5 اگست کو تکبر میں قدم اٹھایا اور سنگین غلطی کی، کشمیریوں کیلئے بڑا اچھا وقت آنے والا ہے۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  5 اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، پاکستان کے سربراہ بھی کشمیر کا نام نہیں لیتے تھے، مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے بعد 80 لاکھ کشمیری مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ صبر کی صفت پسند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی نے ساری انتخابی مہم میں انتہا پسند بیانات دیئے، بھارت کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ گرا، ہم نے واپس کر دیا، مودی نے کہا پاکستان نے ڈر کر پائلٹ واپس کر دیا، بھارت کہتا تھا کشمیر ہمارا اندرونی مسئلہ ہے، مودی پاکستان مخالف مہم چلا کر بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا، وہ کہتا رہا میں بھارت کا چوکیدار ہوں، مودی نے بالا کوٹ میں ہمارے درخت شہید کر دیئے، مجھے سخت تکلیف ہوتی ہے جب ہمارے درختوں کو شہید کیا جائے۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں 3 بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، امریکی کانگریس، یورپی یونین، برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، جانتا ہوں کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، وعدہ کیا تھا کشمیر کا سفیر بنوں گا، یہاں وزیراعظم نہیں، کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے کھڑا ہوں، امریکی صدر سے تین بار مسئلہ کشمیر پر بات کی، کینیڈین، برطانوی وزیراعظم، فرانسیسی صدر، جرمن چانسلر سے بھی بات کی، آج دنیا مسئلہ کشمیر اور آر ایس ایس کا نظریہ سمجھ چکی ہے۔

بیگم صفدر نے بہت خدمت کرلی، اب بیٹوں کو موقع دیں

واضح رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے عمران خان کا استقبال کیا۔

 گذشتہ دن وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ہم آہنگی اور اتفاق رائے کی بات سے متفق ہوں ، بری سے بری جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے ، پلیز مجھے کرپٹ لوگوں کےساتھ مفاہمت کا نہ کہاجائے ، میں جمہوری انسان ہوں اور جمہوریت پریقین رکھتاہوں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ  مودی نے 6ماہ پہلے جو قدم اٹھایا ،میراایمان ہےکشمیر اب آزادہوگا ، 5اگست کو مودی وہ غلطی کربیٹھا ہے جس سے اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا، مودی نے اپنی ساری انتخابی مہم پاکستان کے خلاف کی اور اپنی ہندوتوا سوچ اور آرایس ایس کے فلسفے کو اوپر لیکر گیا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش کی ہر فورم پر کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، ہر فورم پر آرایس ایس کا فلسفہ بھی دنیا کے سامنے رکھا، تین بار ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھایا کہ کشمیر ایشو کیا ہے ، ایک بار کہنے سے فرق نہیں پڑےگا کیونکہ ان کے بھارت کیساتھ کمرشل مفاد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر