Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ: گلیمرس لباس پہننا خواتین شائقین کو مہنگا پڑ سکتا ہے

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ: گلیمرس لباس پہننا خواتین شائقین کو مہنگا پڑ سکتا ہے

قطر میں  ہونے والے فیفا ورلڈکپ  میں گلیمرس لباس پہننا خواتین شائقین کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز چند روز بعد قطر میں ہو جائے گا جس میں 32 ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب فیفا ورلڈکپ کسی خلیجی ریاست میں منعقد ہورہا ہے۔

قطر کے سخت قوانین کے باعث 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی یورپی اور دیگر ٹھنڈے ممالک سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم خواتین شائقین کو بھی لباس کے چناؤ میں بہت احتیاط برتنی ہوگی۔

قطر کے قانونی ضابطے کے مطابق عوامی مقامات پر محبت کا اظہار کرنا یا جسم کی نمود و نمائش والے لباس پہننا گرفتاری کا  باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

غیر ملکی خواتین پرستاروں کو  خاص طور پر اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ وہ قانون کے تحت جسم کے کتنے حصے کو نمایاں کر سکتی ہیں۔

قانون کے تحت قطری خواتین کے لیے عبایا کی شرط غیر قطری خواتین  پر لاگو نہیں  ہوتیں تاہم انہیں ایسے لباس زیب تن کرنے ہوں گے جن سے کندھے اور پیٹ نظر نہ آئے جبکہ اسکرٹس یا کسی بھی لباس کی لمبائی گھٹنوں سے نیچے تک ہونی چاہیئے۔

اسی طرح مردوں کو  بھی شرٹ اتارنے  یا سلیو لیس شرٹ پہننے پر جرمانے اور جیل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران کوڑا کرکٹ پھینکنے پر  بھی شائقین کو 2400 یورو تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ  کا آغاز 20 نومبر کو قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر