Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں پانی کے نلکوں سے شراب بہنے لگی

Now Reading:

بھارت میں پانی کے نلکوں سے شراب بہنے لگی
بھارت میں پانی کے نلکوں سے شراب بہنے لگی

جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر چالکونڈی کی ایک رہائشی  عمارت کے نلکوں سے شراب آنے لگی۔

 نلکوں میں شراب آنے کا واقعہ کیرالہ شہر کے چالکونڈی کے علاقے میں سولومن ایوینو پر واقع اٹھارہ اپارٹمنٹس کی رہائشی عمارے میں پیش آیا۔

اس رہائشی عمارت کے ایک مکیں جوشی ملیاکل نے اپنے بیان  میں کہا کہ محکمۂ ایکسائز کے اہلکاروں نے اتوار کو ان کے آپارمنٹس کے نزدیک ایک بڑا سا گھڑا کھود کر چھ ہزار لیٹر بیئر، برانڈی اور رم انڈیل دی۔

 انھوں نے کہا کہ پیر کی صبح انھوں نے اور ان کے کرائے دار نے محسوس کیا کہ ان کے باورچی خانے کے نلکے سے شراب کی بو والا گدلی رنگت کا پانی آ رہا ہے۔

مختلف شرابوں کا چھ ہزار لیٹر یہ آمیزہ رس رس کر زیر زمین پانی کے ذخیرہ میں شامل ہو گیا جہاں سے پمپوں کے ذریعے اس اٹھارہ اپارٹمنٹس پر مشتمل کو پینے کا پانی فراہم کیا جا رہے تھا۔

Advertisement

پریشانی کی حالت میں لوگوں نے مقامی مونسپل حکام اور پولیس سے رابطہ کیا۔ اس صورتحال کے سامنے آنے کے بعد محکمۂ ایکسائّز کے حکام کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انھوں نے فوری طور لوگوں کو پانی فراہم کا متبادل بندوست کرنے کی پیش کش کی۔

ایک مقامی عدالت نے محکمۂ ایکسائز کے اہکاروں کو حکم دیا تھا کہ وہ گزشتہ چھ سال سے بند ایک شراب خانے میں ذخیرہ شراب کو ٹھکانے لگائیں۔ اس شراب خانے پر چھ سال پہلے غیرقانونی شراب بیچنے کے شبہے میں چھاپہ مارا گیا تھا جس کے بعد اس کو سربمہر کر دیا گیا تھا۔ ایکسائز کے حکام نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ بہت مصروف ہیں اس سارے واقعے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

پیر کی صبح پیش آنے والی یہ اچانک پریشانی لوگوں کے لیے اس وقت ایک درد سر بن گئی جب انھیں معلوم ہوا کہ جس کنوئیں کا پانی شراب سے آلودہ ہو گیا تھا وہ ان کو پانی کی فراہم کا واحد ذریعہ تھا۔

ایک مقامی عدالت نے محکمۂ ایکسائز کے اہکاروں کو حکم دیا تھا کہ وہ گزشتہ چھ سال سے بند ایک شراب خانے میں ذخیرہ شراب کو ٹھکانے لگائیں۔

اس شراب خانے پر چھ سال پہلے غیرقانونی شراب بیچنے کے شبہے میں چھاپہ مارا گیا تھا جس کے بعد اس کو سربمہر کر دیا گیا تھا۔

ایکسائز کے حکام نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ بہت مصروف ہیں اس سارے واقعے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر