Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ارشد شریف شہید کوکبھی نہیں بھولیں گے اورنہ ہی بول بھولے گا، شعیب احمد شیخ

Now Reading:

ہم ارشد شریف شہید کوکبھی نہیں بھولیں گے اورنہ ہی بول بھولے گا، شعیب احمد شیخ
سی ای او بول میڈیا

شعیب احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں شہید ارشد شریف کی یاد اسی طرح منائی جائے گی جیسے ان کے اپنوں نے اسلام آباد میں منائی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شہید صحافی ارشد شریف کی مورنمنٹ بول آفس کے باہر تعمیر کردی گئی۔ بول ہیڈ کواٹرز پرموجود مورنمنٹ پر ارشد شریف کی یاد میں تحریردرج ہے۔

اس موقع پر بول میڈیا گروپ کے سی ای او شعیب احمد شیخ نے مورنمنٹ کا جائزہ لیا اورگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ارشد شریف شہید کو کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ ہی بول بھولے گا۔ ارشد شریف کی والدہ اور اہلِ خانہ کو بھی یہاں لائیں گے اور جلد بول کے سینئر صحافیوں سمیع ابراھیم، عمران ریاض خان، صدیق جان اور دیگر بھی مورنمنٹ پر آئیں گے۔ اس یاد گار کا افتتاح ارشد شریف شہید کی والدہ سے کروائیں گے۔

بول میڈیا گروپ کے سی ای اونے کہا کہ جعلی کیس ہم پر پہلے بھی بنائے گئے تھے۔ جب پہلے جعلی کیسز بنائے گئے تو ہمارا صرف ایک ہی نعرہ تھا کہ بول آرہا ہے اور حقیقی صحافت کرے گا۔ بول حقیقی صحافت ہی کرنا چاہتا ہے۔

شعیب احمد شیخ نے کہا کہ ان کو پاکستان تو کیا پوری دنیا میں کوئی مدعی نہیں ملا۔ بالآخر انھوں نے ہی کورٹ میں جمع کروایا ہے کہ یہ کیس جعلی تھا۔ ایگزیکٹ جو کچھ کررہا تھا وہ سب لیگل ہے یہ خود ان کا انویسٹی گیشن افسر کہہ چکا ہے۔ لیکن آج پھر ان کی ہی حکومت اور آج پھر وہی سب کیا جارہا ہے۔

Advertisement

بول میڈیا گروپ کے سی ای او شعیب احمد شیخ نے کہا کہ اب تو ہم نے نعرہ نہیں لگایا ہے، ہم حقیقی صحافت کررہے ہیں اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے۔ حق پر کھڑے رہنا اور حق بات بولنا۔ دور سے لگتا ہے کہ آپ تنہا ہوگئے ہیں۔ بول نہ پہلے کبھی جھکا تھا نہ اب جھکے گا۔ بول ہر مشکل حالات کا مقابلہ کررہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا۔ بول حقیقی صحافت کا سفر جاری رکھے گا۔ مشکلات اور آزمائشیں آتی ہیں لیکن ہم ڈٹے رہیں گے۔

شعیب احمد شیخ نے مذید کہا کہ بول والے جو بات کرتے ہیں اس کو پوری دنیا سنتی ہے۔ باقی سب جو اب سناتے ہیں اس کو کوئی نہیں سن رہا ہے۔ عمران خان صاحب بھی بول کی طرح تنہا ڈٹے ہوئے ہیں سب ایک طرف ہیں اور خان صاحب ایک طرف ہیں۔ ساری جماعتیں ان کے خلاف ہیں مگر آج بھی کم از کم 80 فیصد سے زائد عوام انکے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر