Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن،سمندرمیں بارودی سرنگ پھٹنےسے 3 مصری ماہی گیرہلاک

Now Reading:

یمن،سمندرمیں بارودی سرنگ پھٹنےسے 3 مصری ماہی گیرہلاک
کرنل

 حوثی باغیوں کی جانب سےسمندرمیں بچھائی گئی بارودی سرنگ  پھٹنےسے  3 مصری ماہی گیرہلا ک ہوگئے۔

 سعودی میڈیارپورٹس کےمطابق حوثی باغیوں کی جانب سےباب المندب بندرگاہ کےقریب بحیرہ احمر کےجنوب میں سمندرمیں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکےمیں کم سےکم تین مصری ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔

 رپورٹ کےمطابق عرب اتحادی فوج نے بھی بحیرہ احمرمیں حوثیوں کی طرف سےبچھائی گئی بارودی سرنگ کےدھماکےمیں تین مصری ماہی گیروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہےجبکہ تین ماہی گیروں کوبچالیاگیاہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نےبتایاکہ بحیرہ احمرمیں حوثیوں کی طرف سےبچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ماہی گیروں کی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں موجودتین ماہی گیرموقع پرہی جاں بحق ہوگئےتھے۔

کرنل المالکی کاکہناتھاکہ کشتی پر چھ ماہی گیر سوار تھے۔ ان میں سے تین کوبچالیا گیا ہے۔

Advertisement

 کرنل الماکی کامزیدکہناتھاکہ حوثی ملیشیا کی بحری بارودی سرنگیں لگانے اور ان کی تعیناتی کا تسلسل ، بحر ہند بحر اور باب المندب آبنائے میں سمندری نیویگیشن اور بین الاقوامی تجارت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

المالکی نےمزیدکہاکہ جنوبی بحیرہ احمراورباب المندب میں حوثیوں کی 137 بارودی سرنگیں ملی ہیں اوراسےتباہ کردیاگیاہے،اور یہ  اتحاد تمام سمندری خطرات کوختم کرنےکےلئےاپنی کوششیں جاری رکھےگا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر